اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سربل پہلگام میں موجود زیارت سخی زین الدین ولیؒ کی خاص عبادت گاہ تھی - sarbal pahalgam Dargah

Sarbal Shrine Saki Zain U din Wali کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ولی کامل سخی زین الدین ؒ نے اننت ناگ کے مٹن بمزو میں حضرت نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت سے فیض پاکر روحانیت حاصل کی۔ اس ولی کامل نے عشمقام میں غار کے اندار ذکر الٰہی کے لیے عیش و عشرت اور دنیائی لذت کی زندگی کو خیر باد کیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد اسی غار میں انہیں دفن گیا گیا۔

shrine-of-sakhi-zain-ud-din-wali-at-sarbal-pahalgam
سربل پہلگام میں موجود زیارت سخی زین الدین ولی کی خاص عبادت گاہ تھی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 4:20 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 6:15 PM IST

سربل پہلگام میں موجود زیارت سخی زین الدین ولیؒ کی خاص عبادت گاہ تھی

اننت ناگ:حضرتسخی زین الدین ولی رحمت اللہ علیہ بلند پایہ ولی کاملین میں شمار ہوتے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے عشمقام میں ان کی سب سے بڑی درگاہ موجود ہے،تاہم ان کی ایک اور درگاہ پہلگام کے سربل علاقہ میں موجود ہے۔

یہ زیارت دریائے لدر کے کنارے ایک پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ جگہ سخی زین الدین ولیؒ کی خاص عبادت گاہ تھی اور اس جگہ پر انہوں نے پہاڑی میں موجود ایک غار میں تقریباً بارہ برس تک عبادت کی ہے۔

سخی زین الدین ولی ؒ کی وفات کے بعد سربل کے مقام پر ایک چھوٹی درگاہ تعمیر کی گئی ،جہاں پر جموں کشمیر کے دوردراز علاقوں سے سال بھر عقیدت مندوں کی حاضری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

عقیدت مند خاص دنوں کے موقعوں پر بھنڈار اور عرس کا اہتمام کرتے ہیں۔عقیدت مند نذر و نیاز اور خاص دعائیں کرکے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مذہبی سیاحت کو فروغ دینے میں سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ کا اہم کردار

بزرگوں کے مطاق سخی زین الدین ولی (رح) بچپن سے ہی نیک سیرت با کردار اور خدا پرست تھے۔کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ولی کامل نے اننت ناگ کے مٹن بمزو میں حضرت نور الدین نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت سے فیض پاکر روحانیت حاصل کی،جس کے بعد رضائے الٰہی کے لئے انہوں نے اپنے عیش و عشرت اور دنیائی لذت کی زندگی کو خیر باد کیا اور عشمقام کی پہاڑی کے دامن میں واقع ایک غار میں یاد خداوندی میں مشغول ہوگئے۔ رحلت کے بعد سخی زین الدین ولی (رح) اُسی غار میں دفن ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2024, 6:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details