شوپیاں (جموں کشمیر) :پولیس ذرائع کے مطابق، شوپیان پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 14 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے ضلع شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو موبائل فونز اور اے کے 47 کے چھ راؤنڈز برآمد کیے ہیں۔
شوپیاں پولیس نے گرفتار کیے گئے شہری کی شناخت عابد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکنہ چھوٹی پورہ، شوپیاں کے طور پر کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکری معاون کی تحویل سے ضبط شدہ اسلحہ اور فونز کو اس نے اپنی ایک دکان میں چھپا کر رکھا تھا۔ اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے اور پولیس نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس معاون کی گرفتاری کے بعد پولیس عسکریت پسندوں کے اس نیٹورک کو بے نقاب کرنے میں کامیاب رہے گا۔