شوپیاں(جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شوپیاں کے گاگرن علاقے میں سال گذشتہ میں مزدوروں پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں این آ ئی اے کی ایک عدالت میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سال گذشتہ میں شوپیاں کے گاگرن علاقے میں عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 126/23 اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایس آئی یو نے این آئی اے کی عدالت میں چھ ملزمان جن کی شناخت عدنان شفیع ولد محمد شفیع شاہ، زاہد احمد شاہ ولد عبدالغفار شاہ ، ہانزل یعقوب شاہ(متوفی) ولد محمد یعقوب شاہ ساکنان راولپورہ شوپیاں، دانش حمید ٹھوکر (متوفی ) عرف مسلم بھائی ولد عبدالحمید ٹھوکر ساکن چکورہ شوپیاں، ہازم رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ اور مدہات احمد ڈار ولد یعقوب ڈار ساکنان بمنی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا۔