ترال : جنوبی کشمیر کے تاریخی سیاحتی مقام شکارگاہ ترال میں آج 1988میں بنی فلم زونی کی ری شوٹنگ عمل میں لائی گئی، یہ فلم ہدایت کار شاد علی کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ فلم میں ہیرو کا رول ادتیہ رائے کپور اور ہیروین کا کردار بومی پینڈکر کر رہے ہیں۔ اس دوران سیاحت سے جڑے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس فلم کے بعد نہ صرف شکارگاہ بلکہ پورا ترال سیاحتی نقشے پر آسکتا ہے کیونکہ عسکریت پسندی کے فروغ کے بعد ترال علاقہ میں یہ سرگرمیاں ماند پڑ چکی تھیں۔
سیاحت سے جڑے لوگوں نے شکارگاہ ترال میں زونی فلم کی شوٹنگ کو اچھی شروعات قرار دیا ہے اور امید کی ہے کہ اس تاریخی سیاحتی مقام شکارگاہ کی شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جاییں گے۔