اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں اپنے دم پر سبھی الیکشن لڑیں گے: شیو سینا ادھو ٹھاکرے گروپ - Shiv Sena Uddhav Thackeray - SHIV SENA UDDHAV THACKERAY

شیو سینا ادھو ٹھاکرے گروپ کی جانب سے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران نے مقامی سیاسی جماعتوں کی سخت تنقید کی۔

کشمیر میں اپنے دم پر سبھی الیکشن لڑیں گے: شیو سینا ادھو ٹھاکرے گروپ
شیو سینا، ادھو ٹھاکرے گروپ پلوامہ میں میٹنگ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 4:25 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شیو سینا - ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ - کی جانب سے ورکرز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پارٹی سے وابستہ لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران نے دو درجن کے قریب شرکت کرنے والے کارکنان سے پارٹی کو مضبوط بنانے اور انہیں عوام دوست پالیسیز کے حوالہ سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیو سینا، ادھو ٹھاکرے گروپ پلوامہ میں میٹنگ (ای ٹی وی بھارت)

اس موقع پر پارٹی لیڈران کی جانب سے پارٹی کے منشور کے حوالے سے بات کی جبکہ اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ ’’شیو سینا پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور عوامی مفاد کے لئے ہی ہمیشہ سرگرم عمل رہتی ہے۔‘‘ خطاب کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کی منجملہ تنقید کرتے ہوئے کہا گیا: ’’سیاسی لیڈران اور پارٹیز نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا ہے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں کبھی بھی سنجیدگی کے ساتھ غور نہیں کیا گیا۔‘‘

پارٹی کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی کے کشمیر انچارج، بشیر احمد، نے کہا: ’’شیو سینا پارٹی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گئی، جس میں نوجوانوں کے روزگار سے وابستہ مسائل کو حل کر پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘ ادھر، پارٹی ترجمان طارق احمد نے بتایا کہ ’’یہاں کی سیاسی جماعتوں نے بجلی پروجیکٹس سمیت دیگر ریسورسز کا سودا کیا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہماری پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو لوگوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کا ساتھ دیا تاہم آئندہ سبھی انتخابات بشمول اسمبلی الیکشنز کے شیو سینا اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:کیا موہن بھاگوت کے بیان کے بعد وزیراعظم مودی منی پور جائیں گے: ادھو ٹھاکرے - Uddhav on PM Modi

ABOUT THE AUTHOR

...view details