اننت ناگ (جموں کشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی۔ آگ کی اس ہولناک واردات میں کئی دکانیں خاکستر ہو گئیں جبکہ آگ نے ایک بینڈ سا مل کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں ایک بینڈسا مل سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے کئی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا۔ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا عملہ، مقامی نوجوانوں اور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کے علاوہ فوج نے بھی آگ بھجانے کی کارروائی میں مدد دی۔ تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کی زد میں آکر دوکانوں اور بینڈ سا مل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ جب کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔