اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں سات سرکاری ملازمین معطل - Govt Employees suspended - GOVT EMPLOYEES SUSPENDED

Seven employees suspended in Kishtwar : لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منعقدہ تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کرنے کی پاداش میں کشتواڑ کے ضلع الیکشن افسر نے سات سرکاری ملازمین معطل کر دیا۔

کشتواڑ میں سات سرکاری ملازمین معطل
کشتواڑ میں سات سرکاری ملازمین معطل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 12:29 PM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سات سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ملازمین کو یہ سزا لوک سبھا انتخابات سے متعلق تربیتی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی پاداش میں دی گئی۔

دراصل عنقریب منعقد ہونے جا رہے لوک سبھا انتخابات میں انتخابی ڈیوٹی کی بحسن خوبی ادائیگی کے لیے متعلقہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد گیا تھا۔ اس کیمپ میں سات سرکاری ملازمین نے شرکت نہیں کی جس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ضلع الیکشن افسر نے لوک سبھا ان سات ملازمین کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس معاملے کی تحقیقات ڈپٹی الیکشن افسر کو سونپ دی گئی ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دن میں رپورٹ پیش کریں۔
بتایا جاتا ہے کہ، PO اور P-1 پولنگ اہلکاروں کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سات ملازمین تربیت کے لیے نہیں آئے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر دیونش یادو نے ان تمام اہلکاروں کی معطلی کا حکم جاری کر کے ڈپٹی الیکشن افسر کے دفتر سے منسلک کر دیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں وہاں خدمات انجام دینی ہوں گی۔ معطل ملازمین میں الطاف حسین، مانک کمار، رشی سنگھ، سندیپ کمار آنند، محمد رمضان، ارشد حسین اور انعام الحق شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details