جموں :بانہال اسمبلی نشست جموں خطے کا آخری اسمبلی حلقہ ہے جو کشمیر کو قاضی گنڈ کے راستے جموں سے جوڑتا ہے۔ تاہم اس بار اس اسمبلی نشست پر کانگریس، نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ، بی جے پی و دیگر تین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس اسمبلی نشست پر دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کی ہیں۔ جن میں دو امیدواروں نے نامزدگی کاغذات واپس لئے اور ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی رد کی گئی۔
اس اسمبلی نشست پر پارٹی کے امیدواروں کو شکست دے کر بانہال کے لوگوں نے دو بار آزاد امیدوار کو اسمبلی بھیجا ہے اور ایک امیدوار کو لگاتار تین بار اسمبلی بھیجا ہے۔ کانگریس کے امیدوار وِکار رسول وانی یہاں سے دو بار ایم ایل اے رہے ہیں تاہم اس بار وقار رسول وانی کے لئے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جیت کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے باوجود نیشنل کانفرنس نے بانہال سے امیدوار اتارا ہے۔ چناب وادی میں اثر ڈالنے والی بی جے پی کی نظر اب اس سیٹ پر بھی ہے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارٹی امیدوار کے حق میں ریلی بھی کی ۔ آزاد امیدوار بھی اس بار چیلنج پیش کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اس اسمبلی حلقہ میں پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی ۔