پلوامہ: پارلیمانی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے حتم ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات سننے کے لیے عوامی دربار پروگرام کا انعقاد دوبارہ شروع کردیا ہیں۔
اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس کی صدارت سیکرٹری سریش کمار گپتا آئی ایف ایس نے کی۔ عوامی دربار کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت اور ضلع انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد ضلع کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا اور ضلع میں مرکزی سرکار معاونت والے اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا۔سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں عوامی دربار کے دوران ضلع کے مختلف محکموں کی طرف سے سٹال بھی لگائے گئے اور سکریٹری نے سٹال کا معائنہ کیا تاکہ ضلع میں محکمہ کی طرف سے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔