اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال۔ کہلیل میں جاری سرچ آپریشن اختتام پذیر - TRAL SEARCH OPERATION

ترال میں عسکریت پسندوں کی تلاش میں شروع کیا گیا سرچ آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

ترال۔ کہلیل میں جاری سرچ آپریشن اختتام پذیر
ترال۔ کہلیل میں جاری سرچ آپریشن اختتام پذیر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2024, 12:54 PM IST

ترال۔ کہلیل میں جاری سرچ آپریشن اختتام پذیر (ETV BHARAT)

ترال:کہلیل ترال میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیا گیا سرچ آپریشن پرامن طور اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس دوران کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے کہلیل لعل پورہ علاقے میں فوج کی جانب سے گزشتہ روز تقریباً تین بجے اس وقت سرچ آپریشن شروع کیا گیا جب علاقے میں گولیوں کے چلنے کی آواز سنا دی۔ جس کے بعد علاقے میں فوج، سی آر پی ایف، اور ایس او جی نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے بٹھا دیے گئے ہیں اور فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جبکہ ڈرون کیمرے کی مدد سے بھی عسکریت پسندوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔

موصولا اطلاع کے مطابق فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کرکے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم آخری اطلاعات تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور پھر یہ سرچ آپریشن رات بارہ بجے کے قریب ختم کیا گیا ۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ گزشتہ برسوں کے دوران عسکریت پسندی کے حوالے سے کافی سرگرم رہا ہے اور اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد ہوا کرتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details