سری نگر:جموں و کشمیر اسمبلی میں آج زبردست ہنگامہ ہوا۔ اسمبلی میں آرٹیکل 370 اور اس سے متعلق حکومت کی قراداد پر ہنگامہ اس قدر بڑھ گیا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی۔ آج اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ شروع ہو گیا جب آزاد رکن اسمبلی اور انجینئر رشید کے بھائی شیخ خورشید نے ایک بینر دکھاتے ہوئے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ شیخ خورشید بینر لے کر ایوان کے ویل میں پہنچ گئے جس پر لکھا تھا کہ "ہم آرٹیکل 370 اور 35A کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔''
وہیں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل شرما نے ان کے بینر کی مخالفت کی، نیز خصوصی حیثیت پر حکومت کی قرارداد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ اسی ہنگامہ آروائی کے بیچ بی جے پی کے قانون ساز وکرم رندھوا اور خورشید کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی ہوگئی۔ خورشید کی حمایت پیپلز کانفرنس کے قانون ساز سجاد لون اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وحید پرہ اور ٹریژری بنچوں کے قانون سازوں آگے آئے۔
دوسری طرف بی جے پی کے دیگر اراکین اسمبلی بھی خورشید پر حملہ آور ہو گئے اور ان سے بینر چھین لیا۔ بی جے پی ایم ایل ایز نے وہ بینر پھاڑ دیا۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر رحیم راتھر نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔
اللہ اکبر اور جے شری رام کے نعرے