سوپور: ضلع بارہمولہ کےسوپور میں منعقدہ قومی روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا مقصد عام لوگوں اور ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت اور ٹریفک قوانین کی پابندی سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران دو سو سے زائد ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے مختلف اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر معظم علی نے ٹریفک کے مختلف قوانین کی اہمیت پر زور دیا اور معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک کے بہتر انتظام اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کریں۔
اس دوران آگاہی پروگرام میں Signature campaign کا آغاز بھی کیا گیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں نے ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک سیفٹی کے ضوابط پر عمل کرنے کا عہد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اے آر ٹی او نے کہا کہ یہ مہم ہر ایک کے لیے سڑک کی حفاظت کو ترجیح دینے کے لیے ایک یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔