رام بن (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے دور دراز اور دیہی علاقہ نیرہ مندر - بٹہ پلی علاقے کیلئے رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام سے شروع ہونے سے عوام میں کافی خوش پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سڑک کی تعمیر سے ان کی زندگی میں بھی آسانی پیدا ہوگی کیونکہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا ’’آزادی کے بعد پہلی بار اس علاقے کو سڑک رابطے سے جوڑنے کا کام محکمہ تعمیرات عامہ رام بن نے شروع کیا ہے، جس سے لوگ کافی خوش ہیں اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔‘‘ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں رابطہ سڑک کی منظوری کے لیے عوام کو کافی تگ و دو کرنا پڑی اور بالآخر ان کی محنت آج رنگ لائی۔