سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے عسکریت پسندی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اگرچہ حکمران جماعت بی جے پی ایسے دعوے کر رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے کہا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ تاہم عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں صوبے میں فوج پر پہ در پے حملوں سے عیاں ہے کہ دفعہ 370 نہ عسکریت پسندی کی وجہ تھی اور نہ ہی اس کے خاتمے کی وجہ ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دفعہ 370 کی منسوخی سے عسکریت پسندی میں کوئی کمی نہیں آئی: عمر عبداللہ - Omar Abdullah - OMAR ABDULLAH
Revocation of Article 370 did not reduce militancy سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹھوعہ میں عسکریت پسند حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھی عسکریت پسندی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
Published : Jul 10, 2024, 10:19 PM IST
انہوں نے کہا کہ جن افسران سیکورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اپنا کام ذمہ داری سے نہیں نبھا رہے ہیں بلکہ وہ دیگر کاموں میں مشغول ہے جو انکا ڈومئین ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ حملوں کے سبب اگر مرکزی سرکار جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات التوا میں رکھی گئی تو اس سے صاف ظاہر ہوگا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ نے حملے کرنے والے طاقتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ان حملوں کا جواب ہمسایہ ملک پر سٹرائک کرنا مرکزی سرکار کا فیصلہ ہوگا جس پر وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں البتہ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مرکزی سرکار نے سٹرائک کرنے کا دعوے کیا تھا تو کیا اس کے بعد حملے رک گئے یا نہیں؟
غور طلب ہے کہ جموں صوبے میں گذشتہ برس سے فوج پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہورہی ہے۔ گزشتہ دنوں ہی کٹھوعہ کے بسنت گڑھ علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج کی گاڑی پر دن دھاڑے حملہ کیا جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان حملوں کے سبب جموں صوبے میں سیکورٹی فورسز کو چوکس کیا گیا ہے تاہم فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں سے تشویش بھی پیدا ہوئی ہے۔