اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بیک کنٹری اسکیئنگ پر پابندیاں کشمیر کی غیر ملکی سیاحت کو متاثر کر سکتی ہیں: فرحت نائک

Khelo India Winter Games 2024: گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سنو کوچ فرحت نائک نے کہا کہ جو حادثہ پیش آیا ہے وہ دلسوز تھا، یہاں غیر مقامی سکیئر صرف بیک کنٹری کے لیے ہی آتے ہیں کیونکہ یہاں بہترین برف اور ٹریک ملتا ہے۔

Khelo India Winter Games 2024
بیک کنٹری اسکیئنگ پر پابندیاں کشمیر کی غیر ملکی سیاحت کو متاثر کر سکتی ہیں: فرحت نائک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 12:53 PM IST

بیک کنٹری اسکیئنگ پر پابندیاں کشمیر کی غیر ملکی سیاحت کو متاثر کر سکتی ہیں: فرحت نائک

گلمرگ: اگر گلمرگ میں بیک کنٹری اسکیئنگ پر پابندی عائد کی جائے گی، تو کشمیر اسکیئنگ کے لیے کوئی بھی غیر ملکی نہیں آئے گا۔ ان باتوں کا اظہار وادی کے مشہور سنو بورڈر اور کوچ فرحت نائک نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ "جو حادثہ پیش آیا ہے، وہ دلسوز تھا، یہاں غیر مقامی سکیئر صرف بیک کنٹری کے لیے ہی آتے ہیں کیونکہ یہاں بہترین برف اور ٹریک ملتا ہے۔ اگر اس پر پابندی لگتی ہے تو وہ یہاں نہیں آئیں گے۔ یہ حادثے ایڈونچر کا حصہ ہوتے ہیں، وہاں جانے والے تمام احتیاطی تدابیر اور رہنما خطوط پر عمل کرتے ہیں۔ اگر ہم دیکھیں تو باقی مقامات پر گلمرگ کے مقابلے میں زیادہ حادثے ہوتے ہیں۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جب یہ حادثہ پیش آیا تب کھیلو انڈیا کے مقابلے چل رہے تھے۔ لیکن ہم نے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے زیادہ جانکاری نہیں دی کیونکہ اُن کے حوصلے پست ہو جاتے۔ ویسے بھی تمام مقابلے گرین زون میں ہو رہے ہیں تو خطرے کی کوئی بات نہیں تھی۔"

گلمرگ کی ڈھلانو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس بار ڈھلانوں کو بہتر طریقے سے کیا گیا ہے، اس بار برف باری تھوڑی تاخیر سے ہوئی۔ خالی ڈھلانیں کافی پریشان کن تھیں لیکن بعد میں اچھی برف باری ہوئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے جو کلائنٹس تھے، اُنہوں نے بکنگ منسوخ کر دی، جس وجہ سے کافی نقصان بھی ہوا۔ خیر اب بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں کافی بہتری آئی ہے۔ ایک پینل خصوصی طور پر انتظامات کو دیکھ رہا ہے، بہت کچھ ایسا ہوا ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں کھلاڑی یہاں آرہے ہیں، کھیلو انڈیا کو کافی فروغ مل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details