پلوامہ :وگرہ گنڈ گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور نالہ رومشی کے ایک طرف آباد ہے۔مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ جب بھی نالہ رومشی میں پانی کا بہاؤ بڑھتا ہے تو یہ علاقے کے لیے خطرے کی علامت بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے بہاؤ میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پانی علاقے میں داخل ہو جائے گا کیونکہ علاقے میں نالہ رومشی پر مناسب حفاظتی باند نہیں ہے۔
اس سلسلے میں منظور احمد وانی نام کے ایک مقامی باشندہ کہا کہ ماضی میں نالہ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے زرعی اور رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے۔ بارشوں کے دوران علاقہ کے لوگ ہمیشہ پریشانی میں رہتے ہیں، یہ سوچ کر کہ بڑھتا ہوا بہاؤ علاقے میں داخل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے اس جگہ پر حفاظتی باند بنایا گیا تھا لیکن بہاؤ میں اضافے اور غیر قانونی کانکنی کی وجہ سے حفاظتی باند ٹوٹ گیا۔