ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی سے جہاں لوگ گرمی سے بے حال ہو رہے ہیں، وہیں مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ترال کے رٹھسونہ میں مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی دور دور سے لانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو سخت مشکلات پیش آتے ہیں۔