پلوامہ:ضلع پلوامہ کے کیریوا کوئیل میں واقع آزاد بستی میں مقامی باشندوں نے آج محکمہ جل شکتی پلوامہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ محکمہ علاقے میں پینے کے پانی کی مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے متعلقہ محکمہ اور اعلیٰ حکام سے بار بار درخواستوں کے بعد بھی محکمہ جل شکتی علاقے کو نل کے ذریعے جل فراہم کرنے کے مشن میں ناکام رہا ہے۔ جس کا سرکار سطح پر دعویٰ کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر نذیر آزاد نے الزام لگایا کہ تمام گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کا حکومتی مشن ناکام ہو گیا ہے کیونکہ علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے پینے کے پانی کی سہولتیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جل شکتی کے محکمہ کو بار بار درخواستوں کے بعد علاقے میں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا۔