بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار ترکانجن گاؤں میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوا ہے۔
بتایا جا رہا ہے ترکانجن گاؤں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان میں آگ کے شعلے بڑھک اٹھے۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس نے منٹوں میں ہی پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر ایند ایمرجسنی ،فوج اور مقامی لوگوں نے اگ بجھانے کی کوشش کی اور اس سے مزید پھیلے سے روک دیا۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آگ کے اس وارادت میں رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں کی املاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔