اننت ناگ:ضلع اننت ناگ سے پہلگام تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے لئے کروڑوں روپے کے منصوبوں کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔اس پروجیکٹ کے لئے مختلف آراضی کی ضرورت ہے۔ ریلوے حکام مذکورہ پروجیکٹ کی عمل آوری کے تحت مختلف علاقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے باعث ضلع اننت ناگ کے کئی علاقے اس منصوبے کی زد میں ہیں۔اگرچہ زمین مالکان کو ریلوے اتھارٹی معاوضہ بھی فراہم کر رہا ہے ۔
تاہم کچھ علاقوں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کی روزی روٹی ان کی زمین سے ہی وابستہ ہے٬ لہذا مقامی باشندے ریلوے حکام کو زمین فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کے شکار ہیں۔ اس کے باعث مقامی باشندوں نے ریلوے اتھارٹی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔