اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی اور پی ڈی پی کے درمیان اختلاف سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں: رویندر رینا - BJP leader Ravinder Raina

Ravinder raina on PAGD بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ' نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان کیا ہوا مجھے اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ میرا مقصد غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔'

ravinder-raina-on-pagd-split-in-kashmir
ravinder-raina-on-pagd-split-in-kashmir

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 6:15 PM IST

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان اختلاف کے ساتھ مجھے کوئی لینا دینا نہیں ہے: رویندر رینا

اننت ناگ:بی جے پی کی جانب سے سنیچر کے روز نی پورہ قاضی گنڈ اننت ناگ میں ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کنونشن میں بی جے پی یو ٹی صدر رویندر رینا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ پارٹی سہ پربھاری رفیق وانی، نائب صدر مہلا مورچہ رومیسہ رفیق، جرنل نائب صدر اننت ناگ پنکا ملک کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔کنونشن میں بی جے پی کارکنان کی بڑی تعداد نے کی اور بی جے پی کے حق میں نعرے بازی کی۔

بی جے پی صدر رویندر رینا نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لوگوں نے وزیر اعظم کی ریلی کامیاب بنا کر ثابت کر دیا کہ آنے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر سے بھاری اکثریت سے جیت درج کرے گی۔رینا نے کہا کہ اس حمایت کی وجہ سے انہیں پختہ یقین ہے کہ اس بار کشمیر میں کمل کھلے گا اور آغاز اننت ناگ راجوری نششت سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر ہونے کے ناطے وہ جموں و کشمیر کی تمام پارلیمانی نشستوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور جلد ہی پارٹی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی زیر التوا فہرست کا اعلان کرے گا۔


اس موقع پر رینا نے دہلی میں نمازیوں کے ساتھ پولیس کی گستاخی کی زبردست مذمت کی اور کہا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو بھی منعقد کیا جائے گا تو بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں، تاہم فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھوں ایک میں ہیں اور ہمیں الیکشن کمیشن کا احترام کرنا چاہئے۔

بی ای جی ڈی میں اختلاف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 'عمر عبداللہ صاحب نے پی ڈی پی کے بارے میں جو کچھ بولا اور محبوبہ جی نے جو اس کا جوابی حملہ کیا یہ ان دونوں پارٹیوں کا آپسی معاملہ ہے میں اس پر کوئی بیان نہیں دوں گا'۔ ان کا کہنا تھا: 'میرا ایک ہی مقصد ہے کہ غریب خوش رہیں، غریب کی خدمت کی جائے، ہم یہاں امن اور خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں'۔ انہوں نے کہا 'ہم چاہتے ہیں کہ سب بی جے پی میں شامل ہوجائیں وہ بھی جن کی آپس میں تکرار ہوئی ہے'۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریبوں کی بھلائی کے لئے کئی کام کئے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی جی کی حکومت میں غریبوں کو مفت راشن اور مکان مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک یہاں کے لوگوں نے جتنی بھی مشکلاتوں کا سامنا کیا ہے، ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے مستقبل کو روشن کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کام کریں اور نریندر مودی کی اسکیموں کو گھر گھر پہنچائے، تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کی جیت ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details