رام بن (جموں کشمیر) :پہاڑی ضلع رام بن میں جموں کشمیر پولیس نے ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد کر کے اسے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد مارکٹ سے پولیس کو اطلاع ملی کہ پل کے نیچے ایک جوان بے ہوش حالت میں ہے۔ رام بن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بر وقت کاروائی کر کے رضا کار تنظیم سیول کیو آر ٹی کی مدد سے لاش کو بازیاب کر لیا۔
رضاکاروں، پولیس عملہ نے فوری طور پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 32سالہ شکور احمد ولد محمد دین ساکنہ چک کنڈل، ادھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ شکور احمد یہاں ایک نائی کی دکان پر کام کر رہا تھا۔ متوفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شکور احمد دو بجے دوپہر تک برابر اس کے ساتھ فون پر رابطے میں تھا تاہم اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا اور دکان مالک نے انہیں اطلاع دی کہ شکور دکان پر پہنچا ہی نہیں اور اس کی لاش ڈسٹرکٹ اسپال میں ہے۔