رامبن (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے ضلع رامبن میں پہلے مرحلے کی تحت پر امن طور سے ووٹنگ منعقد ہوئی۔ یہاں کے اسمبلی حلقہ میں کل 67.34 فیصد ووٹ ریکارڈ ہوئے جبکہ بانہال اسمبلی حلقہ میں 68.87 فیصد ووٹ شام پانچ بجے تک ڈالے گیے تھے۔ ضلع میں کل 68.20 فیصد ووٹنگ ہوئی اور امید کی جا رہی ہے یہ فیصد 70 کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ ووٹنگ مکلمل ہو چکی ہے۔
رامبن ضلع میں شام 5 بجے تک 68.20 فیصد پولنگ (ETV Bharat) دو اسمبلی حلقوں رامبن اور بانہال کے دور دراز علاقہ جات میں اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ کرائی گئی۔ فی الحال انتظامیہ بھی خوش ہے کہ یہاں دونوں اضلاع میں پُر امن طریقے سے چچٹنگ کا سلسلہ اختتام کا پہنچا۔
واضح رہے کہ ضلع رامبن اور بانہال میں کل 365 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ جس میں اسمبلی حلقہ رامبن میں 174 پولنگ اسٹیشن اور اسمبلی حلقہ بانہال میں 194 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے ۔ ضلع رامبن کے دونوں حلقوں میں کل 2,24,195 ووٹر ہیں جن میں 1,16,009 مرد اور 1,16,009 خواتین ہیں وہیں اسمبلی حلقہ رامبن میں کل 98,099 ووٹر ہیں۔ جن میں 50,982 مرد اور 47,116 خواتین شامل ہیں۔
ضلع بھر میں خوشگوار ماحول میں پولنگ ہوئی جس نے عوام کا جمہوریت میں یقین کو اور تقویت فراہم کیں۔ عوام کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں انکے چنے ہوئے نمائندے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے تاکہ خوشحال سماج کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے۔