اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام مادھو کو بی جے پی میں سابق عسکریت پسندوں کی شمولیت کا علم نہیں، طارق حمید قرہ - Ram Madhav - RAM MADHAV

طارق حمیدہ قرہ نے رام مادھو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی سے ہی بے خبر نظر آرہے ہیں اور انہیں معلوم نہیں ہے کہ بی جے پی ہی وہ جماعت ہے جس نے چند برس قبل سابق عسکریت پسندوں کو پارٹی میں جگہ دی تھی۔

رام مادھو کو بی جے پی میں سابق عسکریت پسندوں کی شمولیت کا علم نہیں۔طارق حمید قرہ
رام مادھو کو بی جے پی میں سابق عسکریت پسندوں کی شمولیت کا علم نہیں۔طارق حمید قرہ (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 5:31 PM IST

Updated : Sep 5, 2024, 7:01 PM IST

سری نگر:جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور سرینگر کے سنیٹر شالہ ٹینگ اسلمبی حلقے کے امیدوار طارق حمید قرہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما رام مادھو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی سے ہی بے خبر نظر آرہے ہیں اور انہیں معلوم نہیں ہے کہ بی جے پی ہی وہ جماعت ہے جس نے چند برس قبل سابق عسکریت پسندوں کو پارٹی میں جگہ دی تھی۔

رام مادھو کو بی جے پی میں سابق عسکریت پسندوں کی شمولیت کا علم نہیں، طارق حمید قرہ (ETV Bharat)
ان باتوں کا اظہار جمرات کو قرہ نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل بٹہ مالو میں شیخ داود (رح) کے مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے رام مادھو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی سے متعلق کم جانکاری رکھتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کس سیاسی جماعت نے یہاں کے سابق عسکریت پسندوں کو اپنی پارٹی میں جگہ دی تھی۔ایسے میں ان کے بیان سے یہ عیاں ہوجاتا ہے کہ مادھو بی جے پی میں عسکریت پسندوں کی شمولیت سے بالکل بے خبر ہیں۔قرہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی مدد کی جارہی ہے تاکہ ووٹ تقسیم کئے جائے ۔تاہم عوام کو ایسی حکمت علمیوں سے آگاہ رہنا چائیے اور صیحیح امیدوار کے حق میں ہی اپنے ووٹ کا استمعال کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے وہ رہنما جو آزاد امیدوار کے طور انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں ان سے بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، گرینیڈ برآمد
واضح رہے کہ طارق حمید قرہ نے سینٹر شالہ ٹینگ اسمبلی حلقے سے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں اس موقعے پر ان کے ہمراہ حامیوں کی خاصی تعداد شامل تھی جوکہ کانگریس پارٹی اور قرہ کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے۔

Last Updated : Sep 5, 2024, 7:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details