اننت ناگ:لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آج اننت ناگ اور رامبن اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے، جو 10 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کی مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ ریلیاں 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتخابات لڑنے والے پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا حصہ ہیں۔ راہل گاندھی کے علاوہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی آنے والے تین مرحلوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے 40 اسٹار کمپینرس میں شامل ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گی۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے ہی اتحاد کیا ہے، اطلاع کے مطابق راہل گاندھی آج دہلی سے جموں پہنچیں گے اور پھر دوپہر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے رامبن ضلع کے گول علاقے میں وارد ہوں گے۔ وہ پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے سابق سربراہ وقار رسول وانی کے لیے مہم چلائیں گے، جو بانہال اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس نشست کے لیے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: