سرینگر:راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے اور طارق حمید قرہ اسمبلی انتخابات کے لیے پری پول الائنس پر مہر ثبت کرنے کی غرض سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ اسمبلی الیکشن سے قبل ہی اتحاد اور سیٹ شیئرنگ سے متعلق کارکنان، این سی لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے گزشتہ شام سرینگر پہنچے جبکہ آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ جموں روانہ ہوئے۔ جموں میں بھی دونوں کانگریس لیڈران پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور راہل گاندھی جموں میں الیکشن مہم کا باضابطہ طور آغاز بھی کریں گے۔ سرینگر میں کارکنان کانگریس کارکنان و لیڈران کے ساتھ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے ساتھ اپنے خصوصی رشتے کا بھی ذکر کیا۔