اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 5:33 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شجر کاری کا اہتمام - environmental initiative

پلوامہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے آج ضلع پلوامہ کے باغ سنگروانی میں شجرکاری کا اہتمام کیا جس میں اسکولی بچوں، سماجی کارکنان اور محمکہ جنگلات کے ملازمین نے شرکت کی۔

پلوامہ میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شجر کاری کی گئی
پلوامہ میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شجر کاری کی گئی (ETV BHARAT)

پلوامہ میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شجر کاری کی گئی (Etv Bharat)

پلوامہ:ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی انحطاط کے اثرات سے واقف کرانے کے لیے پلوامہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ مڈل اسکول باغ سنگروانی اور محکمہ جنگلات رومشی رینج کے ساتھ مل کر باغ سنگروانی کے جنگلات میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔

شجرکاری مہم میں پی جے اے کے اراکین، محکمہ جنگلات کے افسران، سماجی کارکن ، گورنمنٹ مڈل اسکول کے طلباء اور عملہ اور مقامی رہائشیوں نے شرکت کی۔

پی جے اے کے صدر شاہ ارشاد القادری اور شبنم فیاض نے اس مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو آئندہ نسلوں کے لیے جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہم کے دوران دیودار کے پودے لگائے گئے جو کہ علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کی جانب سے ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد جنگلات کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ماحولیاتی تحفظ میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ کے کوکرناگ میں آپریشن تیسرے دن بھی جاری، اضافی فورسز تعینات
یہ مشترکہ کوشش پلوامہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، سرکاری اداروں، اور مقامی کمیونٹیز کی ماحولیاتی پائیداری اور تحفظ کے تئیں عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ان اقدامات کی تعریف کی۔ اور کہا کے ماحول کو شاداب رکھنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details