پلوامہ (جموں کشمیر) :پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، پلوامہ، کے ممبران نے نو منتخب ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمن پرہ سے ملاقات کی اور ضلع میں بہتر تعلیمی نظام کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ ایسوسی ایسن نے ایم ایل اے وحید پرہ سے تعلیم سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پرہ نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضلع میں تعلیمی نظام کو جدید اور انقلابی شکل دینے کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ارشد احمد نے میٹنگ کے حوالہ سے بتایا کہ ’’تعلیمی نظام، خاص طور پر پرائیویٹ اسکول پچھلے کئی برسوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ہم ضلع اور یوٹی میں تعلیمی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے تمام حکومتی فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ وحید پرہ نے ایسوسی ایشن کی جانگ سے اجاگر کیے گئے مسائل پر سنجیدگی سے غور و خوض کیے جانے کا وعدہ کیا۔