پلوامہ:وادی میں اس وقت کاشتکاری کا موسم اپنے عروج پر ہے۔مقامی اپنے کھیتوں میں دھان پنیری لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ وہی ضلع پلوامہ کے للہار علاقے میں اس وقت خوف کا ماحول بن گیا جب لوگوں نے اپنے کھیتوں میں ایک ریچھ کو دیکھا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ کاشتکاری کے موسم میں گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں غلام حسن نے بات کرتے ہوئے کہ ریچھ علاقے میں اس وقت نمودار ہوا جب لوگ کھیتوں میں مصروف تھے اور ضلع میں اس وقت کاشتکاری کا موسم عروج پر ہے۔ اگرچہ ریچھ کو لوگوں نے بھگا دیا لیکن اس کے باوجود علاقہ خوف کے عالم میں جی رہا ہے اور علاقہ کے لوگ گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔