اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پران پرتشٹھا، سرینگر میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام - ایودھیا میں پران پرتشٹھا

ایودھیا میں پران پرتشٹھا کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرینگر کے شنکر آچاریہ مندر میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندو شردھالوؤں نے خصوصی پوجا پاٹ کی۔

پران پرتشٹھا، سرینگر میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام
پران پرتشٹھا، سرینگر میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 8:34 PM IST

پران پرتشٹھا، سرینگر میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام

سرینگر (جموں و کشمیر):ریاست اتر پردیش کے رام مندر ایودھیا میں رام للا مورتی کی پران پتشٹھا کے موقع پر ایک شاندار اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایودھیا کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف مقامات پر تقاریب، ریلیز اور پوجا پاٹھ کا اہتمام ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایودھیا میں منعقد ہوئی اس تقریب کو دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد ٹیلی ویژن، اسمارٹ ڈیوائسز کے سامنے بیٹھے جبکہ جموں و کشمیر کے زبرون پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع تاریخی شنکر آچاریہ مندر سمیت مختلف مندروں میں بھی خصوصی پروگرامز، پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔

ہندووں کی انتہائی قلیل آبادی سے تعلق رکھنے والے شردھالوؤں سمیت سیاحوں نے بھی ایودھیا رام مندر میں پران پرتشٹھا کے موقع پر خوشیاں منائیں اور خصوصی جلسے میں شرکت کے لیے شنکر آچاریہ مندر، سرینگر کا رُخ کیا۔ یہاں ہنومان چالیسا، خصوصی پوجا پاٹ اور دعاؤں کے بعد لنگر کا بھی اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں شردھالوؤں کو پرشاد اور کھانا مفت پیش کیا گیا۔

شنکر آچاریہ مندر کے تقریبات منعقد کرنے والے ویدو شرما نے اس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: ’’یہ ہندو شردھالوؤں کے لیے ایک بڑا دن ہے کیونکہ رام للا ایودھیا میں اپنی جنم بھومی پر واپس ہوٹے۔ ہم نے یہاں رام بھگتوں کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ شنکر آچاریہ مندر میں سب کو پرشاد اور کھانا ملے گا۔‘‘ شرما نے خصوصی پروگرام کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’ہم نے خطے کی خوشحالی کے لیے دعا کی، ایسا امن قائم ہو کہ کسی بھی ماں کو اپنا بچہ نہ کھونا پڑے۔ ہم نے خطے میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے بھی دعا کی جس کی وجہ سے یہاں پانی کی کمی ہوئی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:رام للا خیمے میں نہیں، اب مندر میں رہیں گے: وزیراعظم مودی کا رام مندر افتتاحی تقریب سے خطاب

ریاست پنجاب سمیت بھارت کے مختلف حصوں سے آئے عقیدت مندوں نے بھی شنکر آچاریہ مندر سرینگر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شنکر آچاریہ مندر میں کیے گئے انتظامات سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ شنکر آچاریہ مندر کے علاوہ، سرینگر کے امیراکدل علاقے میں جہلم کے کنارے ہنومان مندر میں بھی خصوصی دعائیں منعقد ہوئیں۔ جنوبی کشمیر کے مٹن، اننت ناگ میں سوریہ مندر میں بھی ایک خصوصی ہون کا اہتمام کیا گیا۔ دریں اثناء، شام کو لال چوک کے تاریخی گھنٹہ گھر میں ایک خصوصی دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details