بارہمولہ:شر پشند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت ملنے کے بعد تین افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے تین شرپسند عناصر کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی میسر مجید ملک ولد عبدالمجید ساکن سریور پورہ پٹن عبدالاحد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن در محلہ پلہالن اور خورشید احمد وازہ ولد مرحوم غلام احمد ساکن تانترائے پورہ پلہاکن کے بطور کی گئی اور تینوں کو ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور اننت ناگ جیل منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس