اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ پولیس نے کیا منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق - Drug Peddler House Attached - DRUG PEDDLER HOUSE ATTACHED

بارہمولہ پولیس نے پاکستان میں مقیم پانچ عسکریت پسندوں کی جائیداد (9کنال اراضی) ضبط کرنے کے بعد ایک منشیات فروش کا رہائشی مکان بھی اٹیچ کر دیا۔

بارہمولہ پولیس نے کیا منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق
بارہمولہ پولیس نے کیا منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق (Photo: Baramulla Police)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 8:13 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے ’’بدنام‘‘ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق کر لی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ہلال احمد وانی ولد ساکنہ کنزر کی غیر مقولہ جائیداد - ایک رہائشی مکان - جس کی قیمت تقریباً بائیس لاکھ روپے ہے، کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق یہ کارروائی 1985 کے NDPS ایکٹ کے 68-F (1) کی زیلی دفعہ 68-E کے تحت انجام دی گئی اور یہ ضبطی پولیس اسٹیشن کنزر میں درج ایک مقدمہ FIR نمبر 05/2024 u/s 8/20,22 اور 29 NDPS ایکٹ کے ساتھ منسلک ہے۔ پولیس بیان کے مطابق درج کیس میں پولیس کی جانب سے انجام دی گئی تفتیش کے دوران جائیداد کی شناخت ’’غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی آمدن (منشیات فروشی)‘‘ کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

بارہمولہ میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق (Photo: Baramulla Police)

یاد رہے کہ آج صبح ہی بارہمولہ پولیس نے پاکستان میں مقیم 5 عسکریت پسند ہینڈلرز کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر لیا۔ کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد (9 کنال اراضی) کو پولیس نے بارہمولہ عدالت سے جاری کیے گئے اٹیچمنٹ آرڈر کے بعد ضبط کر لیا۔ یہ جائیداد بشیر احمد غنی ساکنہ تلگام، معراج الدین لون ولد فتح محمد ساکنہ کھڑگام، غلام محمد یتو ساکنہ تلگام، عبد الرحمان بھٹ ولد محمد سبحان ساکنہ وانیگام پائین اور عبد الرشد لون ولد غلام محی الدین ساکنہ ستریسران کی بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس نے پاکستان میں مبینہ طور پر مقیم عسکریت پسندوں کی جائیدادیں ضبط کرلی -

ABOUT THE AUTHOR

...view details