اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر آتشزدگی میں پلاسٹک فیکٹری، لکڑی کے تین کارخانوں کو نقصان

جمعہ کی صبح سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں آتشزدگی کی واردات میں چار کارخانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سرینگر آتشزدگی میں پلاسٹک فیکٹری، لکڑی کے تین کارخانوں کو نقصان
سرینگر آتشزدگی میں پلاسٹک فیکٹری، لکڑی کے تین کارخانوں کو نقصان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 12:27 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ، ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعہ کی صبح آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں چار کارخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں اییک نامی ایک پلاسٹک فرنیچر یونٹ کے علاوہ لکڑی کے تین کارخانے خاکستر ہو گئے ہیں۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعہ کی صبح قریب پانچ بجے ہائی ٹیک فرنیچر نامی ایک پلاسٹ فرنیچر یونٹ اور وائز انٹر پرائزز نامی لکڑی کے تین کارخانوں میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ نے ایک درجن گاڑیاں اور نفری جائے واردات پر روانہ کیے جنہوں نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے ان کارخانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی محکمے کی دو گاڑیاں جائے موقع پر ہی موجود ہیں۔

فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ادھر، پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرینگر سمیت مضافاتی علاقوں میں آتشزدگی کے پے در پے واقعات رونما ہوئے جن میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں شبانہ آتشزدگی، چار رہائشی مکان خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details