سرینگر:جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے فزیکل ایجوکیشن پرچے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ پرچہ رواں ماہ 30 مارچ کو لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پرچہ 20 مارچ کو اس وقت منسوخ کیا گیا جب امتحانی مراکز میں بارہویں جماعت کے طلباء کو غلطی سے گیارہویں جماعت کا پرچہ دے دیا گیا تھا۔ بعد میں بورڈ حکام نے اس لاپروائی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تاکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
بائیس نومبر کو اب آٹھویں کے پنجابی اور کشمیری پرچے کا امتحان ہوگا
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر: بارہویں جماعت کا فزیکل ایجوکیشن پرچہ اب رواں ماہ 30 مارچ کو لیا جائے گا - JKBOSE on 12th Physical Edu Paper
12th Class Physical Education Date in JK: جموں وکشمیر اسکول ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 20 مارچ کو بارہویں جماعت کا فزیکل ایجوکیشن کا جو پرچہ لیا جانے والا تھا، اب 30 مارچ کو لیا جائے گا۔
Published : Mar 25, 2024, 2:01 PM IST
|Updated : Mar 25, 2024, 3:07 PM IST
بارہویں جماعت کے طلباء میں غلط سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کے حالیہ معاملے کے بارے میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن تصدق حسین میر نے کہا کہ بورڈ نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ ذمہ دار اور حقائق پر مبنی رپورٹ جلد ہی حکومت کو پیش کرے گی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی نسبت سے تحقیقات جاری ہیں۔ جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر جو بھی اس غلطی کا ذمہ دار ہوگا، اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے میں اب بارہویں جماعت سے فزیکل پرچے کا امتحان لینے کی تاریخ 30 مارچ کی مقرر کی گئی ہے اور اس حوالہ سے باضابطہ طور پر ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔