پلوامہ :روسی سفیدوں کے درختوں سے خارج ہونے والی روئی کی وجہ سے وادی کے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جگہ جگہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی فضا میں اُڑ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ سانس لینے کے دوران روئی منہ ناک اور حلق میں داخل ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام مختلف وائرل انفیکشن کا شکار ہو رہی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
روسی سفیدی کے درختوں سے لوگ پریشان - Pollens Of Russian Poplars Trees - POLLENS OF RUSSIAN POPLARS TREES
پلوامہ میں درختوں سے نکلنے والی روئی ناک اور منہ میں چلی جاتی ہے جو چھاتی کے الرجی کا موجب بنتی ہے جبکہ اس روئی سے نزلہ ، زکام اور دیگر امراض پیدا ہوجاتے ہیں۔ فضا میں اڑتی روئی سے نہ صرف راہگیروں کو چلنے پھرنے میں پریشانی ہوتی ہے، بلکہ یہ روئی کھڑکیوں اور دروازوں سے مکانات میں داخل ہو جاتی ہے، جس سے گھروں کے اندر بھی سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔
![روسی سفیدی کے درختوں سے لوگ پریشان - Pollens Of Russian Poplars Trees روسی سفیدی کے درختوں سے لوگ پریشان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/27-05-2024/1200-675-21571371-thumbnail-16x9-fff.jpg)
Published : May 27, 2024, 5:56 PM IST
مزید پڑھیں:زینہ پورہ، شوپیاں: 2019میں بائیکاٹ 2024میں 40فیصد ووٹنگ - Lok Sabha Election 2024
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی، کسی انفیکشن، الرجی، یا کورونا وبا کو پھیلنے کا موجب نہیں ہے،حالانکہ کورٹ نے بعد میں سفیدے کے درختوں کی شاخ تراشی کا حکم دیا تھا، تاہم ایک مقامی وکیل کی جانب سے عرضی دائر کرنے کے بعد اس پر بھی روک(اسٹے) لگا دی گئی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سفیدے کے مادہ درختوں کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جائے اور اس معاملہ کا ازالہ جلد سے جلد ممکن بنایا جائے، تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔