اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکار - Dilapidated Road In Mandi

پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل کے لورن کے سلطان پتھری میں واقع سڑک کی خستہ حالت سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام لگایا۔

منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکار
منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکار (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 4:33 PM IST

منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکار (etv bharat)

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورین، سلطان پتھر سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالت کے سبب مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب ان سڑکوں کے خستہ حال ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہی منڈی تا لورن سلطان پتھری قریب ساڑھے ستارہ کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی سالوں سے ابتر حالت کا شکار ہے۔

بشیر احمدممحمد رفق،جمیل احمد خان سمیت دیگر مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک کی مرمت نہیں ہوئی ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے اس کی حالت بد سے بدتر ہوتی جاری ہے۔مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑک کے حوالے سے انتظامیہ سے شکایت کی لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

مقامی باشندوں کا مزید کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہوا۔گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔پیدل چلنے والے راہگیروں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہم نے سڑک کی مرمت کے لئے بار بار فریاد کی لیکن کسی نے ہماری ایک نا سنی۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ: لاڑموہ میں خستہ حال سڑک سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ - Dilapidated Larmoh Awantipora Road

لورن سلطان پتھری کے باشندوں کے مطابق انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور پونچھ ضلع انتظامیہ سے جلد سے جلد منڈی تا لورن سلطان پتھری سڑک کی مرمت کا کام شروع کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سڑک پر مکاڈمائزڈ بچھانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details