اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے لوگ بھاجپا کے غلط فیصلوں کا جواب دیں گے :وقار رسول وانی - Lok Sabha Elections 2024

Congress Slams Bjp جموں وکشمیر پردیش کانفرنس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ اگر بی جے پی جموں وکشمیر میں کامیاب ہوئی تو اس سے عیاں ہوگا کہ لوگوں نے بھاجپا کے غلط فیصلوں کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران جو کچھ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا گیا اس کا جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 8:23 PM IST

people-of-jammu-and-kashmir-will-respond-to-bjps-wrong-decisions-in-elections-vikar-rassol-wani
جموں وکشمیر کے لوگ بھاجپا کے غلط فیصلوں کا جواب دیں گے :وقار رسول وانی

جموں وکشمیر کے لوگ بھاجپا کے غلط فیصلوں کا جواب دیں گے :وقار رسول وانی

رامبن( جموں): ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں آج کانگریس پارٹی نے ورکران میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے اُدھمپور کٹھوعہ ڈوڈہ پارلیمانی سیٹ کے امیدورا چودھری لال سنگھ بھی شریک ہوئے۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر وقار رسول وانی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران بھی پروگرام میں شامل ہوئے۔میٹنگ میں پارلیمانی انتخابات کیلئے تیاریوں کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے ورکران کو گاوں دیہات میں جاکر کانگریس پارٹی کے منشور کو ہر گھر پہنچانے کی اپیل کی۔وہیں وقار رسول وانی نے نے اپنے خطاب میں ڈے پی اے پی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بار کانگریس کو بے جے پی اور ان کے حمایتی امیدورا سے مقابلہ ہے۔

وہیں چودھری لال سنگھ نے عوام کو یک جٹ ہوکر کانگریس پارٹی کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا، تاکہ جموں وکشمیر کے وقار کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے اندر جموں کے لوگوں نے موجودہ مرکزی وزیر کو کامیاب کیا لیکن شومئی قسمت کہ ڈاکٹر صاحب نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر بھاجپا کے لوگوں کو پروجیکٹ فراہم کئے جارہے ہیں۔
وقار رسول وانی نے غلام نبی آزاد کا نام لئے بغیر کہا کہ پچاس سال سے کانگریس کا کھا کر بی جے پی کی ایماء پر پارٹی تشکیل دی۔انہوں نے کہا کہ پروگریسیو آزاد پارٹی ووٹوں کو تقسیم کرکے بھاجپا کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ان کے مطابق ہمیں ان لوگوں کو مسترد کرنا ہے، جنہوں نے پچھلے دس سالوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصیبت میں ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:انڈیا الائنس کے اتحادی جموں و کشمیر میں پارلیمانی الیکشن ایک ساتھ لڑیں گے: وقار رسول وانی


پردیش کانگریس صدر نے مزید بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کو کانگریس امیدوار کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اگر لوگوں نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم نے بھاجپا کے سبھی غلط فیصلوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے امیدواروں کو ووٹ دینا یہ ثابت کرئے گا کہ دفعہ 370کی منسوخی ، ریاست کو یوٹی میں تبدیل کرنا، دس سال سے الیکشن نہ کرنا ، لوگوں کی زمینیں چھیننے کافیصلہ صحیح تھا۔ان کے مطابق لوگ صرف ووٹ کے ذریعے ہی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا جواب دے سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details