ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈارگناٰئی گنڈ کے مقامی باشندوں نے کہاکہ پانی کی سپلائی کو لے کر محکمل جل شکتی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مقامی باشندوں نے بستی میں نا غیر مناسب پانی کی فراہمی کو لیکر خاموش احتجاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بستی کو مقامی نالے سے بغیر فلٹریشن کے پانی فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔درجنوں افراد پہلے ہی کھانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہوگیے ہیں۔ تاہم جل شکھتی محکمہ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہےحالانکہ لاکھوں روپے مالیت سے نزدیکی گاوں میں فلٹریشن ٹینکی بنائی گی ہے لیکن برسوں گزر جانے کے بعد وہ چالو نہیں کی جارہی ہے۔