اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رابطہ سڑکیں حکام کی نظروں سے اوجھل، عوام پریشان - tola mola Link Roads Dilapidated

ضلع گاندربل کے تولہ مولہ میں واقع رابطہ سڑکیں کی خستہ حالت حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔حکام کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خستہ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔

رابطہ سڑکیں حکام کی نظروں سے اوجھل،عوام پریشان
رابطہ سڑکیں حکام کی نظروں سے اوجھل،عوام پریشان (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 6:41 PM IST

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے گاندربل سمیت مختلف اضلاع میں خستہ حال رابطہ سڑکوں کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع گاندرنل کے تولہ مولہ میں واقع رابطہ سڑکوں کا برا حال ہے۔

رابطہ سڑکیں حکام کی نظروں سے اوجھل،عوام پریشان (etv bharat)

پچھلے کئی برس سے تولہ مولہ سہ پورہ رابطہ سڑک پر نہ ہی تارکول بچھایا گیا اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی ہے۔اس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ گاندربل کے تحصیل تولہ مولہ کی اندرونی رابطہ سڑکیں، ذیلی سڑکیں اور گلی کوچے جن میں تولہ مولہ ، سہ پورہ، بن پورہ، پیر محلہ ، کا پرن پورہ، رابطہ سڑکیں شامل ہیں کئی برسوں سے عدم توجہی کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔

مانسون کے دنوں میں ان رابطہ سڑکوں کی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے۔ان علاقوں کے مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے متعدد بار التجا کی تھی کہ ان رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھایا جائے یا ان کی اس قدر مرمت کی جائے جس سے آمدورفت کے دوران دشواریوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔ تاہم متعدد بار اعلیٰ حکام سے رجوع کرنے کے باوجود بھی ان کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پرھیں:پلوامہ سے سنگروانی تک خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

تو لہ مولہ کے مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رابطہ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے کئی حکام سے ملاقات کی ۔لیکن انہوں نے کبھی بھی اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ان کی عدم توجہی کے باعث عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details