ترال (جموں و کشمیر) جنوبی کشمیر کے ترال حلقہ انتخاب میں آج صبح پولنگ کی رفتار غیر متوقع طور دھیمی رہی مگر وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا ہجوم بڑھتا گیا اور لوگوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ترال میں پہلے مرحلے کے تحت لوگوں نے ووٹ ڈالے (ETV Bharat) تفصیلات کے مطابق ایک دہائی کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج جنوبی کشمیر میں پولنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں ماضی میں حساس رہنے والے ترال حلقہ انتخاب میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع ہوا اور لوگوں نے اپنے گھروں سے باہر آکر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔
ترال حلقہ انتخاب میں قریباً 98 ہَزار ووٹرز قسمت آزمائی کر رہے ہیں جو نو امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے حلقہ انتخاب میں 116 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور پولنگ بوتھوں پر لازمی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور صاف وشفاف انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے چناوی عملہ کو پہلے ہی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کئی ووٹروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ووٹ ڈالنا جمہوری حق ہے اور جمہوریت کے اس جشن میں انہوں نے بھرپور حصہ لیا ہے۔ آج یہاں پہلے مرحلے کے چلتے لوگوں نے خاصی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ جموں و کشمیر میں کل تین مرحلوں میں ووٹ ڈلنا ہیں۔ اب باقی بچے دو مرحلوں میں 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔