بڈگام:گوری پورہ کے بشیر احمد پرے نے بتایا کہ منسپل کمیٹی بیروہ نے ہمارے گاؤں کو بیروہ سے جوڑنے والی واحد سڑک کے کنارے کوڑا کرکٹ ڈمپ کرتے ہیں جس سے نہ صرف گندگی پھیلتی ہیں بلکہ وہاں پر کتوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جس سے ہمارے بچوں کو ہر پل خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے بچے، خواتین اور بزرگ اسی واحد راستے سے بیروہ آتے جاتے ہیں کیونکہ کہ گوری پورہ اس کے بلکل نزدیک ہے اور یہاں پر منسپل کمیٹی بیروہ نے ڈمپنگ سائٹس بنائی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ ہم ایگزیکٹیو آفیسر ایم سی بی اور ایس ڈی ایم سے اپیل کرتے ہے کہ ہمارے مستقبل سے کھلواڑ نہ کریں بلکہ جو سیگریگیشن پلانٹ بنایا گیا ہے وہاں پر اس کوڑے کرکٹ کو سائنسی طریقے کار سے ختم کریں اور ہمیں اس کی بدبو اور کتوں سے نجات دلائے۔
فیاض احمد پرے نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوری پورہ بیروہ میونسپل کمیٹی کے تحت نہیں آتا ہے مگر جو ڈمپنگ سائٹ اور سیگریگیشن پلانٹ انہوں نے بنایا ہے وہ گوری پورہ آنے اور جانے کا مین راستہ ہے ۔گاؤں میں داخل ہونے کے لئے یہاں سے گزرنا پڑتا ہے۔ لہذا اس کی وجہ سے ہمیں کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم نے متعلقہ حکام سے بار بار اپیل کی مگر کسی نے ہماری ایک نہ سنی۔