اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی: وحید پرہ - PDP WIL PRESENET 3 BILLS

وحید پرہ نے کہا کہ پی ڈی پی اسمبلی میں روزگار، منشیات پر کنٹرول اور اراضی حقوق پر تین اہم بل پیش کرے گی۔

پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی: وحید پرہ
پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی: وحید پرہ (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2025, 11:00 AM IST

پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی: وحید پرہ (ETV BHARAT)

سری نگر: پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نئی تشکیل شدہ جموں و کشمیر اسمبلی میں روزگار، منشیات پر کنٹرول اور اراضی حقوق پر تین اہم بل پیش کرے گی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام پارٹیوں سے ان بلوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر اسمبلی میں تین بڑی بلیں پیش کرنے والے ہیں جو لوگوں کو در پیش اہم مسائل کو حل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلا بل عارضی ملازموں، کیژول لیبرسز اور نیڈ بیسڈ ورکروں کی نوکریوں کومستقل کرنے کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں ورکر برسوں سے کام کر رہے ہیں لیکن ان کو کوئی جاب سیکورٹی نہیں ہے، اس بل کا مقصد ان ملازموں کو مستقل نوکریاں دلانے اور ان کے مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
پرہ نے کہا کہ دوسرا بل جموں و کشمیر میں شراب اور منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے سے متعلق ہے۔

انہوں نے نوجوانوں میں نشے کی زیادتی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج میں ایک سنگین مسئلے کا رخ اختیار کر گیا ہے۔ موصوف لیڈر نے خطے کی سیاحت پر مبنی معیشت کو دیکھتے ہوئے عوامی مقامات پر شراب نوشی پر سخت ضابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ‘تیسرے بل کا مقصد بلڈوزر کی حکمرانی کو روکنا اور رہائشیوں کے لیے زمین کے حقوق کو محفوظ بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ سرنگ حادثہ: ٹنل میں پھنسا جموں کا نوجوان، اہل خانہ کا برا حال
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ پناہ کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس بل سے ریاستی اراضی، میدانوں اور روایتی کمیونٹی کی ملکیت والی جائیدادوں سے بے دخلی کو روکنے کی کوشش کی جائے گی ۔وحید پرہ نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کہ وہ پی ڈی پی کی ان تین بڑی بلوں کی حمایت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details