سرینگر:لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک کی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ہفتے کو وسطی ضلع پارلیمانی نشت کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں پارٹی کے سبھی ضلع اور زونل صدور، حلقہ انچارج اور وسطی کشمیر پارلیمانی نشت کے تمام سینیئر رہنما نے شرکت کی۔ ایسے میں میٹنگ کے دوران مذکورہ پارلیمانی حلقے کے لیے نامزد کئے جانے والے امیدوار پر سیر حاصل بحث ہوئی، جبکہ حتمی فیصلے سے قبل شریک سبھی رہنماؤں سے صلح مشورہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ صورتحال کے مد نظر وسطی کشمیر پارلیمانی نشست میں پارٹی کی ساکھ پر بھی غور و خوص کیا گیا۔
اس منعقدہ میٹنگ میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین محمد سرتاج مدنی، سینیئر نائب صدر عبدالرحمان ویری،جنرل سیکرٹری محبوب بیگ کے علاوہ دیگر عہدیدارن میں بھی موجود تھے۔
اس موقع پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ جلد ہی پارلیمانی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گا،جس میں وسطی کشمیر کے پارلیمانی سیٹ کے علاوہ دیگر نشتوں کے لیے بھی امیدواروں کے نام بھی شامل ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں ایسے میں مختلف پارٹیاں لوگوں کے بیچ بھی جارہے ہیں۔توقع کی جارہی ہی آئندہ ہفتوں میں سبھی پارٹیاں انتخابی میدان میں اترنے کے لئے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔