ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام ترال:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔
اسی درمیان پلوامہ کے وانتی پورہ سے ترال بس اسٹینڈتک پی ڈی پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع سطح کے کئی بڑے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔روڈ شو کی قیادت نایب صدر ضلع پلوامہ لطیف احمد بٹ کر رہے تھے جبکہ فاروق احمد ریشی اور دیگر لیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے
روڈ شو کے دوران ورکرز پی ڈی پی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے ۔ سری نگر پارلیمانی حلقے سے وحید الرحمن پرہ کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آییں۔ ریلی جب بس اسٹینڈ میں پہنچی وہاں پی ڈی پی لیڈر لطیف احمد بٹ نے تقریر کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پی ڈی پی نامزد امیدواروں کو کامیاب بناییں ۔کیونکہ موجود دور میں عوام کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے رہنماؤں کی انتخابی مہم پر بندشیں عائد کی جارہی ہیں: پی ڈی پی - PDP Alleges Restrictions
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لطیف احمد بٹ نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے جملہ مسائل کو حل کرنے کے لیے انکی پارٹی ہی بہتر ہو سکتی ہے اور اس لیے عوام کو نکل کر حق راے دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔