اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی امن و امان بگاڑنا چاہتی ہے، درخشاں اندرابی - Darakhshan Andrabi Slams PDP - DARAKHSHAN ANDRABI SLAMS PDP

بی جے پی لیڈر، ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پی ڈی پی سرپرست اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر امن و امان بگاڑنے کا الزام عائد کیا۔

ا
درخشاں اندرابی، وقت چیئرپرسن (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 6:20 PM IST

اننت ناگ میں بی جے پی ورکرز کنونشن (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کی سینئر لیڈر اور وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے جنوبی کشمیر کی مختلف نشستوں کے لیے نامزد کیے گئے امیدواروں میں مینڈیٹ اسناد تقسیم کی۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے پیر کی صبح 44امیدواروں کے نام جاری کیے تاہم چند منٹ بعد ہی اسے منسوخ کیا گیا بعد ازاں پارٹی نے صرف پندرہ نشستوں کے لیے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی۔

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائدنوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر پر ام ہے، پوری طرح سے ٹھیک ہے، لیکن محبوبہ مفتی خطے میں مزید بدامنی اور تشدد چاہتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر اندرابی نے زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے کشمیر کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت حاصل کی ہے اور انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرے گی اور خطے میں حکومت قائم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: ’’کشمیر میں ترقی اور امن کے لیے ہماری کوششیں عیاں ہیں۔ امید ہے کہ لوگ ہمارے کیے گئے کاموں کو تسلیم کرتے ہوئے الیکشن میں میں ہمیں عوام کا مینڈیٹ ملے گا، اس کے لئے ہم پراعتماد ہیں، تاکہ آئندہ بھی ہم خطے کے لیے اپنا کام جاری رکھ سکیں۔‘‘ انہوں نے پی ڈی پی، خاص کر محبوبہ مفتی کے خلاف سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کے امن و امان کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پھر سے بگاڑنا چاہتی ہے، کیونکہ جس طرح پی ڈی پی کی صدر بیان بازی کر رہی ہے، اس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ وہ لوگ پر امن ماحول کو پھر سے خراب کرنا چاہتے ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی اور کشمیری عوام کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘

دریں اثناء، انہوں نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی ساخت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا کلیدہ رول ادا کریں اور ان انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے موجودہ حالات کے لیے بی جے پی، پی ڈی پی دونوں ذمہ دار: این سی لیڈر - NC blames PDP

ABOUT THE AUTHOR

...view details