پلوامہ: اپنی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے پلوامہ کے ترال علاقے کو پورے جنوبی کشمیر میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے بار بار یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ یہاں کے سیاحتی مقامات کی عظمت رفتہ بحال کی جائے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا ہے۔
ترال سے چند کلومیٹر دور پنیر ڈیم خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں موجود ہے۔ جو ایک نیا پکنک اسپارٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وہیں چلہ کلان کی یخ بستہ ہواوں میں یہ ڈیم پوری طرح جم گیا ہے۔ جس کے اوپر نہ صرف مقامی نوجوان کھیل کود میں مصروف نظر آرہے ہیں وہیں یہ جھیل سرما کے ان ایام میں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی بن رہی ہے گزشتہ ہفتے سے کئ بیرونی وادی سیاحوں نے اس ڈیم کا دورہ کیا اور قدرت کے اس نظارے سے لطف اندوز ہوئے لیکن اس ڈیم کے ارد سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔