اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگر حکومت سازی میں بی جے پی کو اتحاد کی ضرورت پڑی تو صرف ہم خیال لوگوں ہی سے اتحاد کیا جائے گا: رام مادھو - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم زوروں پر ہیں۔ ہر پارٹی انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے تو دوسری جانب ایک دوسرے پر الزامات کا دور بھی جاری ہے۔

bjp leader Ram Madhav
bjp leader Ram Madhav (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 5:55 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے اور سٹار کمپینرز وادی کے کئی علاقوں میں اپنے امیدواروں کے لیے سرگرم انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیے بی جے پی کے انتخابی انچارج رام مادھو نے جموں کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیاں کا دورہ کیا تاکہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کے لیے مہم چلائی جا سکے۔

bjp leader Ram Madhav (Etv bharat)

رام مادھو نے ضلع پلوامہ کے نکاس علاقے کے اپنے دورے کے دوران ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کی شکایات اور مطالبات کو سنا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام مطالبات اور شکایات کو پورا کیا جائے گا۔ رام مادھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاک، خاندانی سیاست سے پاک جموں و کشمیر ہمارا مشن اور بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو حکومت سازی میں سیٹوں کی کمی ہوگی تو صرف ایسے پارٹیاں یا ایسے امیدوارں سے ہاتھ ملایا جائے گا جن کے خیالات ہمارے خیالات سے متفق ہوتے ہو۔ رام مادھو نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی، قیدیوں کی رہائی کے نیشنل کانفرنس کے منشور پر عمل پیرا ہے جسے بی جے پی کبھی نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details