اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے کنگن میں موسلادھار بارش - heavy rainfall in Ganderba - HEAVY RAINFALL IN GANDERBA

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں مسلسل بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ لوگ دوسری جگہ پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گاندربل کے کنگن میں مسلسل بارش جاری ہے
گاندربل کے کنگن میں مسلسل بارش جاری ہے (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 1:38 PM IST

Updated : Aug 21, 2024, 12:02 PM IST

کنگن میں مسلسل بارش (ETV BHARAT)

گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہیں تحصیل کنگن میں حسن آباد علاقے میں اچانک سیلاب آیا۔

سیلاب کی وجہ سے علاقے میں کئی چھوٹے چھوٹے گلیاں راستے کیچڑ اور پانی سے بند ہو چکے ہیں، جب کہ کئی گھر زیر آب ہو چکے ہیں۔ اسی دوران علاقے کے لوگ موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال کی وجہ سے اب محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

جب کہ انتظامیہ نے حرکت میں آکر علاقے کی صورت حال پر نطر رکھنے کےلئے اس علاقے میں بچاو ٹیموں کو روانہ کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم نے کئی بار محکمے سے بات کی کہ حسن آباد کے علاقے کہ ڈرینیج کو ٹھیک کیا جائے۔ تا تاہم ہماری بات آج تک کسی نے نہیں سنی، جس کے وجہ سے آج پورے علاقے میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند

جب کہ کچھ دن قبل بھی گاندربل میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس سے قبل بھی بادل پھٹنے سے مقامی لوگوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ ان مسائل کا مستقل کوئی حل نکالے تاکہ لوگوں کو بار بار ان حالات کا سامنا کرنا ناپڑے۔

Last Updated : Aug 21, 2024, 12:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details