اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریچھ کے حملے میں گاندربل میں ایک شخص زخمی، اسپتال میں داخل - Bear attack in Ganderbal - BEAR ATTACK IN GANDERBAL

گاندربل میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ جسے علاج و معالجہ کے لیے گاندربل اسپتال سے سکمر صورہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

One person injured in bear attack in Ganderbal, admitted to hospital
ریچھ کے حملے میں گاندربل میں ایک شخص زخمی، اسپتال میں داخل (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 10:54 AM IST

گاندربل:گاندربل ضلع کے لار علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک 50 سال شخص زخمی ہو گیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق لار علاقے میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک نزدیکی کھیت میں اچانک ایک سیاہ ریچھ نمودار ہوا جس نے موقع پر جارہے ایک شخص پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس کی شناخت وسیم احمد ولد مجید مائیما بہار کے رہنے والی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے شور مچایا جس سے ریچھ وہاں سے بھاگ گیا۔

وسیم کو خون میں لت پت حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے سکمر صورہ منتقل کر دیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بعد ازاں وائڈ لائف ڈیپارٹمنٹ موقع پہ آ کر ریچھ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وائڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باغوں میں صبح اور شام کو جانے سے گریز کریں اور دن میں اپنے ساتھ کسی کو لے جائیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر کے بیشتر جنگلاتی علاقوں میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جہاں کچھ افراد کی جان بھی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details