اونتی پورہ:سرینگر جموں قومی شاہرہ پر پیش آئے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس حادثے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیات شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوران شب سرینگر سے اونتی پورہ کی طرف آرہا ایک لوڈ کریئر بارسو اونتی پورہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبعی امداد کے لیے ایس ڈی ایچ بیجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں عاقب احمد بٹ ولد غلام قادر ساکن نورپورہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جب کہ دوسرے زخمی کا علاج چل رہا ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔ ادھر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچ گئی اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی باہر آ گئیں۔